دنیا بھر کی طرح ہندوستان کے مختلف شہروں خاص کر لکھنئو میں کہیں لنگر امام حسین ع کا اہتمام ہے تو کہیں کہیں نذر مولا ۔ امامباڑوں بل خصوص تاریخی امامباڑوں شاہ نجف، امام باڑہ سبطین آباد، تالکٹورہ میں پانی شربت و دودھ کی سبیلیں لگا کر پیغام حسینی ع کو عام جیا جا رہا ہے۔
روزنامہ آگ کے دفتر کے منتظمین نے شربت کی سبیل لگاکر راہ گیروں کو سیراب کیا۔ آج کے اس حساس ماحول میں جہاں مذہب و ملت میں نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے، ایسے وقت میں امام حسین ع کے پیغام انکی تحریکوں کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین
ہائے حسین۔۔۔۔ پیاسے حسین
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا۔
اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے.
شعبان کے ابتدائی ایام کی عیدوں یعنی تین، چار اور پانچ شعبان العمظم کی مناسبت سے حضرت امام حسین، حضرت ابوالفضل العباس اور حضرت امام زین العابدین علیھم السلام کے ایام ولادت باسعادت کے جشن میں شرکت کے لئے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کا جم غفیر ہے جو اس پر مسرت موقع پر ان عظیم ہستیوں کے حضور دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہا ہے۔
عاشقان امام حسین ؑ نے کئی مقامات پر محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہے جن میں مختلف شعراء کرام و منقبت خواں حضرات نے شہید کربلا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی ہوگی.
کربلائے معلی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اس وقت سیدالشہداء حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل عباس علیھما السلام کے حرم ہائے مطہر اور بین الحرمین میں موجود ہیں جو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شعبان کی ان بابرکت عیدوں کا جشن منا رہے ہیں-
اس موقع پر کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں لاکھوں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کی موجودگی کے پیش نظر سبھی مقدس مقامات پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔