لکھنؤ(نامہ نگار)ریلوے لائن پار کر رہا نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا۔ جس سے اس کی موت ہو گئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پی جی آئی کے سیوئی گاؤں کے رام سمیرن نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا ۱۷سالہ دلیپ منگل کی صبح رفع حاجت کیلئے گھر سے نکلا تھا۔ لکھنؤ سلطانپور ریلوے لائن وہ کراس کر رہا تھا کہ لائن پر پہنچتے ہی اچانک ٹرین آگئی اور دلیپ اس کی زد میں آگیا جس سے کٹ کر اس کی درد ناک موت ہو گئی۔