الحشد الشعبی کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد بغداد کے علاقے (جرف الصخر سابق) میں حملے کا منصوبہ تیارکرچکے تھے۔
واضح رہے کہ اگر عراق میں حشدالشعبی نامی عوامی رضا کار فورسز تشکیل نہ پاتی تو عراق سے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن نہ ہوتا۔
حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنوبی بغداد میں غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گرد ایک بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ تیار کرچکے تھے، عراقی خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر بروقت آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض تکفیری دہشت گرد جان بچا کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔