ہاپوڑ : تھانہ بلاقی علاقہ کے گاؤں دیولی میں پیر کی صبح ایک مکان میں مشتبہ حالات میں مکان لگ گئی۔ آگ کی زد میں آکر بچی سمیت پانچ لوگ شدید طور سے جھلس گئے جنہیں علاج کے لئے ہاپوڑ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اسپتال میں خاتون سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق تھانہ بلاقی علاقہ کے سکندرا ٓباد روڈ پر واقع گاؤں دیولی میں مکیش اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتا ہے۔ پیر کی صبح مشتبہ حالات میں اس کے گھر میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی۔ جس کی زد میں آکر دوسالہ لڑکی سونو ،رمیش ،مونو ،پریا اور مکیش کی بیوی شیلا شدید طورسے جھلس گئے جنہیں علاج کے لئے ہاپوڑ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر دو خواتین سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جھلسے ہوئے لوگوں کے کپڑے سے مٹی کے تیل کی مہک آرہی ہے۔ نرسنگ ہوم میں موجود مکیش نے بتایا کہ اتوار کی شب گیس کا سوئچ کھلا رہ گیا تھا جیسے ہی گیس جلانے کی کوشش کی گئی گھر میں آگ لگ گئی ۔اس سلسلہ میں تھانہ بلاقی انچارج نے بتایا کہ انہیں اس حادثہ کے بارے م
یں کوئی اطلاع موصول نہیں ہے۔