لکھنؤ(بیورو)آئندہ مالی سال ۱۵-۲۰۱۴ء کیلئے میونسپل کارپوریشن کا بجٹ منگل کو مجلس عاملہ کے جلسہ میں پیش کیا گیا۔ جلسہ میں ہر وارڈ میں خرچ ہونے والی رقم ۴۰لاکھ روپئے سے بڑھاکر ۵۰لاکھ روپئے کر دی گئی۔ شوروغل کے درمیان مجلس عاملہ کے جلسہ میں آمدنی و خرچ کی تفصیل تیار کی گئی۔اصل بجٹ ۷۹ء۱۳۵۳۱۰لاکھ روپئے رکھا گیا۔ جو رواںمالی سال کے اصل بجٹ ۸۴ء۱۱۲۶۴۷سے زیادہ ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے میئر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ نئی سڑک کی تعمیر کیلئے رواں مالی سال میں ایک ہزار لاکھ روپئے کا بندوبست کیا تھا لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسے نصف کر کے ۵۰
۰لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ رواں مالی نظر ثانی بجٹ میں اضافہ کر کر کے ۱۵۰۰لاکھ روپئے کیا گیاتھا۔ وہیں نئے بجٹ میں سڑکوں کی مرمت اور تجدیدی مد میں رواں مالی سال کے مقابلہ میں ایک ہزار لاکھ روپئے کااضافہ کرتے ہوئے ۶ہزار لاکھ روپئے کر دیا ہے۔ لیکن نظر ثانی بجٹ سے یہ کم ہے۔ میئر نے بتایا کہ اب ہر وارڈ میں کوڑا نمٹارے کیلئے ایک-ایک چھوٹی گاڑی ہوگی۔
منصوبے:زون پانچ اور چھ کے تحت آنے والے محلوں کی گلیوں میں بہنے والے سیور اور نالی کے گندے پانی کی صفائی کے لئے دو یاتین چھوٹی جنٹنگ مشین خریدنے کا منصوبہ ہے۔ ٭لاش اٹھانے والی گاڑیوں کوبھی میونسپل کارپوریشن دستیاب کرائے گئے اور جس میں دو وین اور ایک منی بس ہوگی جو کنٹرول روم فون کرنے پر متوفی کے گھر والوں کو دستیاب ہو سکے گی جس کا کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ ٭شہر میں تین درجن سے زیادہ مزید بیت الخلاء تعمیر کرائے جائیں گے اور دو کلیان منڈپ بھی تعمیر کرانے کی تجویز ہے۔
جب کارپوریٹر نے کی استعفیٰ کی پیشکش
وارڈمیں سیور کے مسئلہ سے عام شہری ہی نہیں بلکہ کارپوریٹر بھی پریشان ہیں۔ آئے دن شکایت کے باوجود پر مسئلہ حل نہ ہونے سے ناراض نیو حیدر گنج وارڈ کے کارپوریٹر وجے گپتا نے منگل کو مجلس عاملہ
کے جلسہ کے دوران استعفیٰ کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے میئر ڈاکٹر دنیش شرما کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ حالانکہ میئر نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسئلہ کے نمٹارے کیلئے متعلقہ افسرکو ذمہ داری سونپی گئی ہے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
واٹر ورکس نے پیش کیا خسارہ کا بجٹ
اس کے ساتھ ہی واٹر ورکس محکمہ نے ۸۵ء۱۰۶۵لاکھ روپئے خسارہ کا بجٹ تیار کیا ہے جو مجلس عاملہ کے جلسہ میں پیش کیا گیا۔ پینے کے پانی کی فراہمی کے۸ بندوبست پر واٹرورکس نے ۴۹ء۱۷۵۰۸ لاکھ روپئے کے خرچ کا بندوبست بجٹ میں کیا ہے۔ جبکہ آمدنی مد میں ۶۴ء۱۶۴۴۲ لاکھ روپئے کا بندوبست کیا ہے۔ منگل کو واٹرورکس محکمہ میں یہ بجٹ بھی میونسپل کارپوریشن بجٹ کے ساتھ ہی منظوری کیلئے مجلس عاملہ کے جلسہ میں پیش کیا۔
نہیں لگیں گے پانی کے میٹر
میئر ڈاکٹر دنیش شرما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گھروں میں پانی کے میٹر نہیں لگائے جائیں گے میٹر لگانے کا کوئی سرکاری حکم نہیں آیا ہے۔ اب جب تک سرکاری حکم نہیں آئے گا تب تک میٹر نہیں لگائے جائیںگے۔
دو ماہ کیلئے او ٹی ایس اسکیم
پانی کا ٹیکس جمع کرنے کیلئے او ٹی ایس اسکیم دوماہ کیلئے جاری کی گئی ہے۔ ۵۰۰مربع فٹ کے پلاٹ پر تعمیر مکانوں کیلئے مستقلی فیس ۵۵۰ روپئے یکمشت اور ایک ہزار مربع فٹ کے پلاٹ پر تعمیر مکان کیلئے مستقلی فیس ۱۰۵۰ روپئے ہوگی۔ یہ اسکیم یکم اپریل سے ۳۱مئی تک نافذ کی گئی ہے۔ یہ اسکیم ایل ڈی اے،ہاؤسنگ بورڈ اورترقی یافتہ کالونیوں میں منظور نہیں ہوگی۔ ایسی کالونیوں میں مستقلی کی کارروائی واٹر ورکس محکمہ میںنافذ ٹیرف عام قوانین کے مطابق کیا جائے گا اور سابقہ واٹر ٹیکس ، سیور ٹیکس وغیرہ بقایا ہوں تو ادا کرنا ہوگا۔
سیورصفائی ملازمین کی ہوگی تعیناتی
شہر میں سیور کے مسئلہ سے نجات دلانے کیلئے اب ہر وارڈ میں سیور صفائی کیلئے پانچ ملازمین تعینات کئے جائیںگے موجودہ وقت میں ۵۵۱سیور صفائی ملازم تعینات ہیں جس میں ۲۲۰ٹھیکہ ملازم اور ۳۳۱ مستقل ملازمین ہیں۔