بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے ہفتہ کے روز دعوی کیا کہ ایک منظم سازش کے تحت بجرنگ بلی اور علی کے پیروکاروں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ مایاوتی کا یہ بیان اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے منگل کو دئے گئے اس بیان کے بعد میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ الیکشن ہندو بھگوان بجرنگ بلی اور علی کے درمیان ہورہا ہے۔
مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں ملک کے شہریوں کو رام نوی کی مبارک باد دیتے ہوئے خوشحال اور امن و امان کی دعا کی۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا’’ جب لوگ بھگوان رام کے نظریات کو یاد کررہے ہیں، ایسے موقع پر کچھ لوگوں نے بجرنگ بلی اور علی کے نام پر منافرت پیدا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی۔
پنجاب میں جلیان والا باغ سانحہ کی برسی پر مایاوتی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔