کانپور (نامہ نگار)سچنڈی تھانہ علاقہ میں بسکٹ فیکٹری میں کام کرنے والے نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ متوفی کے بھائی نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق سچینڈی کے پوروا کی بسکٹ فیکٹری میں سنیل (۲۲)ملازمت کررہاتھا۔ اس کے ساتھ اس کے دونوں بھائی رنجیت اور رام دلارے بھی مذکورہ فیکٹری میں کام کررہے ہیں۔ یہ تمام مذکورہ لوگ اناؤ ضلع کے صفی پور کے باشندے ہیں۔ منگل کو متوفی کے بھائی جب فیکٹری سے واپس گھر پہنچے توانہوں نے سنیل کی لاش کو پھانسی پر لٹکتے ہوئے دیکھا اور اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو نیچے اتار اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔