نئی دہلی، 15 اپریل ( یواین آئی ) تھوک قیمتوں پر مبنی افراط زر کی شرح موجودہ سال میں مارچ کے دوران بڑھ کر 3.18 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیر کو یہاں جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں تھوک افراط زر کی شرح 2.93 فیصد رہی تھی۔
گزشتہ سال فروری میں یہ عداد وشمار 2.74 فیصد تھے ۔