ہاپوڑ (نامہ نگار)شادی کی تقریب یا کسی بھی دوسرے کام سے اگر آپ گھر سے باہر جارہے ہیں تو گھر پر کسی نہ کسی کو گھر پر ضرور چھوڑدیں کیونکہ آج کل چوروں کے نشانہ پر تالاپڑے ہوئے گھر ہیں۔ گزشتہ رات چوروں نے بند مکان کو اپنا نشانہ بناکر ہزاروں روپئے نقد اور لاکھوں کے زیورات چوری کرلئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ دیہات حلقہ کے محلہ نیو کوی نگر کے رہنے والے دھرم پال سنگھ اپنے بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ جب وہ شادی میں گھر میں تالا لگا کر گیاتوچور تالاتوڑ کر چوری کرلے گئے۔