واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں واٹس ایپ چیٹ میں انیمیڈیٹ اسٹیکرس متعارف کرنے کاتجربہ کیاہےجوآئی اوایس، اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ویب یوزرس کے لیے کیاگیاہے۔
اسکا مطلب یہ ہے جلدہی واٹس ایپ انیمیڈیٹ اسٹیکرس تمام یوزرس کے لیے دستیاب رہیں گے۔اس سلسلہ میں واٹس ایپ بیٹاکا کہناہےکہ انیمیڈیٹ اسٹیکرس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تجرباتی طورپربعض یوزرس کویہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔تاہم واٹس ایپ کے نئے اپ ڈیٹ میں اس نئی سہولت کو دستیاب کرایاجائیگا۔
اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے آپ کو تھرڈپارٹی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے ہونگے۔جس کے بعد آپ واٹس ایپ میں انیمیڈیٹ اسٹیکرس استعمال کرپائیں گے۔ ہم آپ کوبتادیں کہ ڈاٹ جی آئی ایف میں کوئی بھی تصویرانیمیڈ ہوکر اپنے مقررہ وقت میں رک جاتی ہے۔ جبکہ انیمیڈیٹ اسٹیکرس میں کوئی بھی تصویرہمیشہ پلے ہوتے رہے گی۔