لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔بنتھرا میں پیٹرول پمپ کے سامنے سڑک پار کرتے ہوئے ایک مزدور کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔ جس سے وہ سخت زخمی ہو گیا۔ لوگوں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف گوتم پلی اور گوسائیں گنج میں سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بنتھرا کے ہمیر پور میں رہنے والے ۳۵ سالہ مزدور وجے کمار منگل کو دس بجے دن میں لکھنؤ کانپور روڈکراس کر رہا تھا۔ اچانک کسی نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس پر وجے گر گیا اور بری طرح زخمی ہو گیا۔ قرب و جوار کے لوگوں نے اسے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف الہ آباد ک
ے رہنے والے پچاس سالہ شیو نائک کافی عرصہ سے گوتم پلی کے جیامئو میں واقع پی ڈبلیو ڈی کیمپس میں چوکیدار کے عہدہ پر تعینات تھے۔ وہ وہیں سکونت پذیر تھے۔ جبکہ ان کی بیوی راج کماری اور بیٹا دودھ ناتھ میں رہتا تھا۔ دو شنبہ کی شام شیو نائک سڑک پر بنے ڈیوائڈر کو پار کر رہے تھے۔ اسی درمیان تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ سخت زخمی ہو گئے۔ پی ڈبلیو ڈی ملازم پرمیشور نے انہیں سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ کہا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ گوسائیں گنج کے رائے پور گاؤں کا رہنے والا ۴۵ سالہ سنت رام مزدوری کرتا تھا۔ وہ دو دن قبل موٹر سائیکل سے گوسائیں گنج کے محمود پور دعوت میں شرکت کر کے واپس آرہا تھا۔ مالولی روڈ سمنا پور موڑ پر نامعلوم گاڑی نے سنت رام کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ سخت زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ملے موبائل فون سے اس کی شناخت کی۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے اسے ٹراما سینٹر میں منتقل کر دیا گیا۔ سنت رام نے علاج کے دوران ٹراما سینٹر میں دم توڑ دیا۔
درس گاہ باقریہ میں تقسیم انعامات
لکھنؤ۔ درس گاہ باقریہ غازی منڈی میں جلسہ تقسیم اسناد ہوا جس میں نبیل نقوی نے تلاوت کلام پاک کی جس کے بعد بنت عباس فاطمہ زیدی ، محوش حیدر، انیس فاطمہ، کنیز فاطمہ، وقار بانو اور عظیمہ گلشن نے علم سے متعلق نظم پڑھی۔ اس کے بعد صدر مکتب نے انعامات تقسیم کئے۔