بھوپال،24اپریل؛مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کےلئے وزیراعظم نریندرمودی اور پارٹی کے صدر امت شاہ کے علاوہ مرکزی وزیر سمریتی ایرانی اور رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی بھی تشہیر کریں گی۔
پارٹی نے انتخابی کمیشن کو ان 40لیڈروں کی فہرست سونپ دی ہے،جو مدھیہ پردیش میں لوک سبھا امیدواروں کےلئے انتخابی تشہیر کریں گے۔ان میں پہلا نمبر وزیراعظم مسٹر مودی کا ہے اور دوسرا مسٹر شاہ کا۔مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ،نتن گڈکری،ارون جیٹلی،سشما سوراج،اوما بھارتی،پیوش گوئل اور سمریتی ایرانی بھی انتخابی تشہیر کےلئے ریاست کادورہ کریں گی۔
اس کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔مہاراشٹر کے وزیراعلی دیوندرفڑنوس ،اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ،نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ،وزیر سوتنتردیوسنگھ،رکن پارلیمنٹ ستپال مہاراج اور ہیمامالینی بھی ریاست میں عوام سے بی جےپی امیدواروں کو جتانے کی اپیل کریں گی۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان،اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو،پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگئے،ریاستی اکائی کے صدر راکیش سنگھ،پارٹی کے جنرل سکریٹری سہاس بھگت،سابق وزیر نروتم مشرا،یشودھراراجے سندھیا اور جےبھان سنگھ پوئیا بھی ریاست میں مسلسل تشہیر کریں گے۔