ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ کٹرینا کیف کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں کسی کو اپنا مدمقابل نہیں مانتی ہیں۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پادیکون کی گذشتہ سال ریس ۲،چنئی ایکسپریس ،اور رام لیلا جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اورانہیں کٹرینا کیف کی قریبی مدمقابل اور نمبر ون اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ کٹرینا کیف نے کہا آپ لوگ ہمیشہ مقابلے کی بات کیوں کرتے ہیں۔ کیا دو اداکارائیں دوست نہیں ہوسکتی ہیں۔ میں کسی کو اپنا مدمقابل نہیں مانتی ہوں۔ فلم انڈسٹری ہمارے کنبے کی طرح ہے۔ کچھ اداکارائوں سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔ کرینا کپور نے شادی کے بعد بھی اپنے آپ کو کافی فٹ رکھا ہے۔ کٹرینا کیف نے کہا کہ دپیکا پادکون کی اداکاری مجھے بے حد متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے مادھوری دکشت اور کاجول کی اداکاری بھی بے حد پسند آتی ہے۔اگرآپ قطرینہ کیف کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں تو یہ سمجھ لیجیے کہ اس رنگ روپ کے پیچھے بہت محنت ہے۔حال ہی میں ایک کاسمیٹک برانڈ کی پروموشن کے موقع پر جب قطرینہ سے ان کی بے حد خوبصورتی کا راز پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’یقین جانیے اس پر بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اگر آپ اپنا خیال رکھتے ہیں، اپنے وجود اور شخصیت کی عزت کرتے ہیں تو آپ چاہے جیسے کپڑے پہنیں یا بال رکھیں، آپ خوبصورت ہی دکھائی دیں گی۔ میرے خیال میں اس میں کوئی بڑی بات نہیں‘۔اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا۔