نئی دہلی‘ 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ریزرو بینک آف انڈیا کو اطلاعات کا حق قانون کے تحت بینکوں کی سالانہ جانچ رپورٹ سے متعلق معلومات کو عام کرنے کا آج ایک اور موقع دیا۔
جسٹس ناگیشور راو کی صدارت والی بنچ نے آر بی آئی کو آر ٹی آئی کے تحت بینکوں سے متعلق معلومات کو عام کرنے کے لئے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ قانون کے تحت یہ اس کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے کہا ”ہم آر بی آئی کو وارننگ دیتے ہیں کہ عدالت عظمی کے حکم کی خلاف ورزی عدالت کی سنگین ہتک سمجھی جائے گی۔“
خیال رہے کہ آرٹی آئی کارکن گریش اور سبھاش نے آر ٹی آئی قانون کے تحت اطلاعات فراہم کرانے کے عدالت عظمی کے حکم کی مخالفت کے معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آر ٹی آئی کے تحت اطلاعات فراہم نہیں کرانے کی آر بی آئی کی پالیسی اس کے سال2015 کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔