بھوپال،؛ مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار اور ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وہ مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف ہیں اور وزیر اعلی رہتے ہوئے ان میں سیمی اور بجرنگ دل دونوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کی ہمت تھی۔
مسٹر سنگھ نے ایک خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج صبح ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس خبر کے ذریعہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا فخر ہے کہ مسز مہاجن انہیں کئی مواقع پر شہید ہیمنت کرکرے کے ساتھ جوڑتی ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کے مفاد، قومی اتحاد اور سالمیت کی بات کرنے والوں کے ساتھ رہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے ہمیشہ خلاف رہے ہیں. انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی رہتے ہوئے ان میں سیمی اور بجرنگ دل دونوں کو پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کی ہمت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ملک سب سے اوپر ہے، اوچھی سیاست نہیں۔