وارانسی: ؛نامزدگی کے آخری مرحلے میں اپنے حیران کن فیصلے کے تحت سماج وادی پارٹی نے وارانسی پارلیمانی حلقے سے پارٹی کی امیدوار شالنی یادو کو تبدیل کر کے نامزدگی کے آخری مرحلے میں بی ایس ایف سے برخواست جوان تیج بہارد یادو کو وزیر اعظم مودی کے خلاف انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ۔
کانگریس کی جانب سے پرینکا گاندھی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے انکار کے بعد سماجوادی پارٹی نے بی ایس پی جوان کو انتخابی میدان میں اتار کر وارانسی میں انتخاب کو جوان بمقابلہ چوکیدار بنادیا ہے۔
پیر کو سماج وادی امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈ یا سے بات کرتےہوئے تیج بہادر یادو نے کہا سماج وادی پارٹی کے ایجنڈے ہمارے ایجنڈے ہیں۔