وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف وارانسی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کےامیدوارکے طور پرپرچہ نامزدگی کرنے والے بی ایس ایف کےبرخاست سپاہی تیج بہادریادوکی نامزدگی منسوخ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن افسرنےتیج بہادرکی پرچہ نامزدگی کوخارج کردیا۔ اب شالنی یادوسماجوادی پارٹی کی طرف سے انتخابی میدان میں مودی کوٹکردیں گی۔
واضح رہےکہ تیج بہادرنے جوآزاد امیدوارکےطورپرپرچہ داخل کیا ہےاس میں اور سماجوادی پارٹی کی طرف سے داخل کی گئی نامزدگی کےکاغذات میں ایک فرق ہے۔ نیم فوجی دستہ کولےکردودنوں میں الگ الگ دعوے کئےگئے ہیں۔ ایسے میں بنارس کے ڈی ایم اورضلع الیکشن افسرنےاپنا موقف رکھنے کوکہا تھا۔
دوسری جانب تیج بہادرنےالزام لگایا کہ انہیں بی جے پی الیکشن لڑنے سے روکنا چاہتی ہے۔ کچھ افسران بی جے پی کے اشارے پرکام کررہے ہیں۔ آخری لمحے میں برخاستگی کی وجہ پوچھی جارہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے لکھوا کرلائیے کہ الیکشن لڑسکتا ہوں کہ نہیں۔ اگرایسا تھا توپرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت بتانا چاہئے تھا۔
بی ایس ایف کے سابق جوان تیج بہادرکے لئے سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے جس شالنی یادو کا ٹکٹ کاٹا ہے، وہ پروانچل کے بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ ابھی وزیر اعظم نریندرمودی کےلوک سبھا حلقہ وارانسی سےامیدوارہیں۔ کیونکہ انہوں نےابھی اپنا نام واپس نہیں لیا ہے۔ اس طرح اب امید کی جارہی ہے شالنی یادو ایک بار پھر سماجوادی پارٹی کی امیدوارہوسکتے ہیں۔