نئی دہلی، یکم مئی؛ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کےضلع گڑھ چرولی میں پولیس کی ایک ٹیم پر ماؤنواز کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’گڑھ چرولی میں ہمارے سکیورٹی اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی میں سخت مذمت کرتا ہوں۔ میں بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں۔ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ متاثرہ خاندانوں کے تئیں افسوس اور تعزیت۔ اس حملے کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ماؤنوازوں نے مایوسی میں یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
Strongly condemn the despicable attack on our security personnel in Gadchiroli, Maharashtra. I salute all the brave personnel. Their sacrifices will never be forgotten. My thoughts & solidarity are with the bereaved families. The perpetrators of such violence will not be spared.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 1, 2019