آن لائن انٹرٹینمنٹ اسٹریمنگ کے امریکی ادارے ’ایچ بی او‘ نے جماسٹک ڈاکٹر کی جانب سے کم سے کم 3 دہائیوں تک ریپ کا نشانہ بنائی جانے والی خواتین کی کہانی پر مشتمل ڈاکیومینٹری ریلیز کردی۔
’ان دی ہارٹ آف گولڈ: انسائڈ دی یو ایس اے جمناسٹکس اسکینڈل‘ نامی جاری کی گئی دستاویزی فلم میں امریکا کی ان جمسناسٹک ایتھلیٹ خواتین کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جنہیں ایک ہی ڈاکٹر نے کئی سال تک ریپ کا نشانہ بنایا۔
ہدایت کار ایرن لی کار کی ڈائریکٹ کردہ اس ڈاکیومینٹری میں ان ایتھلیٹ کھلاڑیوں کے انٹرویوز شامل کیے گئے ہیں جنہیں امریکی جماسٹک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر لاری ناصر بلیک میلنگ کے تحت کئی سال تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے۔
ہی دستاویزی فلم میں لاری نصر کے خلاف عدالت میں چلائے گئے کیس کو بھی دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی ڈاکیومینٹری فلم میں ان کےکیس میں عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات اور ان کے خلاف کی گئی تحقیقات میں سامنے آنے والے ہولناک انکشافات کو بھی پہلی بار دنیا کے سامنے لایا گیا ہے۔