فروخ آباد: بریلی شاہراہ پرواقع پٹرول پمپ کے منیجر کو گولی مار کرتقریباً پانچ لاکھ ۵۰ہزار رو پئے لوٹ لئے گئے۔ پٹرول پمپ کامنیجر بینک میں رقم جمع کرانے کے لئے جارہا تھا۔ دوسری جانب شدیدطورپرزخی ملازم کولوہیااسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاںڈاکٹروںنے اس کی تشویش ناک حالت کے پیش نظراسے کانپور ریفرکردیا ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق فروخ آباد بریلی شاہ راہ پر راجے پور تھانہ علاقہ کے قریب کرشنا فیلنگ اسٹیشن پرسول لائنس کاباشندہ اجے کمار مشرا منیجر کے عہدے پرکام کرتاہے ۔
آج صبح وہ ایک دیگر ملازم ونیش کے ساتھ بینک میں رقم جمع کرنے کیلئے فتح گڑھ جارہے تھے ۔ جیسے ہی وہ نویا گائوں کے قریب پہنچے اسی دوران موٹر سائیکل پرسوار دونوجوانوں نے انھیں گولی ماردی ۔
گولی موٹر سائیکل چلانے والے اجے مشرا کولگی ۔ اسی دوران دونوجوان پٹرول پمپ ملازم سے روپئے سے بھرا ہو ابیگ لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے کے بعد پٹرول پمپ کے مالک موقع پرپہنچے اور انھوںنے زخمی کو لوہیااسپتال میںداخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت کوتشویش ناک بتایاہے۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس پی یادواسپتال پہنچ گئے ۔