بھوپال، 8 مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کی جیت کی کے لئے کل سے جاری سادھو سنتوں کے پروگرام کے تحت آج دارالحکومت بھوپال کی سڑکوں پر کمپیوٹر بابا اور مسٹر سنگھ کی قیادت میں بھگوا پرچم لهراتے ہوئے ایک روڈ شو نکالا گیا۔
دارالحکومت کے پرانے کاروباری علاقوں میں نکلے تقریبا ایک کلو میٹر طویل اس روڈ شو کے دوران بڑی تعداد میں بھگوا پرچم اور پتاكاؤں کے ساتھ کانگریس کے پرچم بھی لہراتے ہوئےدکھائی دئیے۔ شو میں مسلسل ’نرمدا میا ‘اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے بھی لگے۔
شدید گرمی کے درمیان روڈ شو کے دوران پورے وقت مسٹر سنگھ بھی سنتوں کے ساتھ پیدل چلتے دکھائی دیئے۔
اس سے پہلے کل سادھو سنتوں نے مسٹر سنگھ کی کیامیابی کے لئے خاص ہون-پوجن کیا تھا۔ کمپیوٹر بابا کی قیادت میں ہوئے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں سادھو سنتوں نے دھونی رماتے ہوئے ’هٹھ يوگ ‘کیا تھا۔ اس پروگرام میں مسٹر سنگھ کی اہلیہ امرتا رائے شامل ہوئیں اور پوجا کی۔
بھوپال پارلیمانی حلقہ سے مسٹر سنگھ کا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ ہو رہا ہے جہاں 12 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔