ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز شائی ہوپ نے ایک نیا ورلڈ قائم کیا ہے۔ منگل کو ٹرائی سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں 109 رنوں کی اننگ کھیلنے والے ہاپ نے مسلسل چوتھی مرتبہ اوپننگ کرتے ہوئے سینچری لگائی۔ ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والے دنیا میں وہ پہلے بلے باز ہیں
اس میچ سے پہلے انہوں نے آیئر لینڈ کے خلاف 170 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ وہیں گزشتہ سال 2018 میں بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری دو میچوں میں بھی سینچری اننگز کھیلی تھی۔
شائی ہاپ نے بطور اوپنر صرف 6 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 164.25 اوسط سے 657 رن بنائے ہیں۔ شروعات کے میچوں میں انہوں نے د ومیچوں میں انہوں نے نصف سینچری لگائی۔ وہیں اس کے بعد کے چاروں میچوں میں انہوں نے سینچری اننگز کھیلی ہے۔ آیئر لینڈ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چل رہی ٹرائی سیریز کے پہلے مقابلے میں بھی انہوںنے ریکارڈ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے جان کیمپبیل (179) کے ساتھ ویسٹ انڈیز کیلئے اوپننگ کرتے ہوئے 365 رنوں کی شراکت داری کر رکے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔