نئی دہلی ،؛سپریم کورٹ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی مبینہ طورپر برطانوی شہریت کے معاملہ میں ان کے انتخاب لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست کرنے والی عرضی جمعرات کو خارج کردی ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے عرضی گزاروں جے بھگوان گوئل اور پرکاش تیاگی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ کسی کمپنی میں مسٹر گاندھی کو محض برطانوی شہری بتانے انھیں برطانوی شہری نہیں ماناجاسکتا۔
جسٹس گوگوئی نے سوالیہ انداز میں کہا،’’ کچھ اخبار اسے برطانوی شہریت قراردیتے ہیں ،تو کیااس سے وہ برطانوی شہری ہوگئے ۔کسی کمپنی نے راہل گاندھی کو برطانوی شہری بتایاہے ،تو کیاوہ برطانوی شہری ہوگئے ۔عرضی خارج کی جاتی ہے ۔”
اس قبل عرضی گزاروں نے دلیل دی کہ مسٹر گاندھی ملک کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار ہیں ۔اس پر جسٹس گوگوئی نے پھر کہا،’’ملک ایک ارب آبادی کا ہر شہری وزیراعظم بننا چاہتاہے ۔اگر آپ کو موقع ملے گا تو کیاآپ وزیراعظم بننا نہیں چاہیں گے ۔”