بریلی : ضلع کے بتھری چینپورتھانہ علاقہ میں کل دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد سڑک پر گرگئے جنہیں پیچھے سے آرہے ٹرک نے کچل دیا ۔ ان میں سے دو افراد کی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جیتی پور تھانہ کے دو سب انسپکٹر موٹرسائیکل سے بریلی آرہے تھے اسی دوران مخالف سمت سے آرہی ایک موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیا۔ جس کی وجہ سے چاروں لوگ سڑک پر گر گئے ۔ اسی دوران پیچھے سے آرہے ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کے سبب چالیس سالہ رئیس اور جلیس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دونوں سب انسپکٹر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمی سب انسپکٹروں کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔