ہندستانی فضائیہ کو پہلا اپاچے ہیلی کاپٹر مل گیا ہے۔ امریکہ کے اریزونا میں فضائیہ کے ایئر مارشل اے ایس بٹولا کو آج یہ ہیلی کاپٹر سونپا گیا۔ تقریبا ساڑھے تین سال پہلے ہندستان نے امریکہ کے ساتھ اس ہیلی کاپٹر کیلئے سمجھوتہ کیا تھا۔ سال 2015 میں ہوئے اس سمجھوتہ کے تحت ہندستان کو 22 اپاچے ہیلی کاپٹر ملیں گے۔
ہیلی کاپٹر کا پہلا بیچ اسی سال جولائی میں آجائے گا۔ فی الحال اس ہیلی کاپٹر کیلئے منتخب کئے گئے ایئر اور گراؤنڈ کرو کی ٹریننگ امریکی فوج کے الاوبامہ ایئر بیس پر ہورہی ہے۔
اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر دنیا کے سب سے زیادہ جدید اورمہلک ہیلی کاپٹر مانے جاتے ہیں۔ کہا جارہاہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے شامل ہونے کے ساتھ ہی ہندستان اب امریکہ کی طرح دہشت گردانہ ٹھکانوں پر آسانی سے ایئر اسٹرائک کو انجام دے سکتا ہے۔ امریکہ نے پاکستان میں چھپے دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اسامہ بن لادن پر اسی ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا تھا۔