اعظم گڑھ : نظام آباد تھانہ حلقہ کے معین الدین پورموضع میں ایک لڑکی کی گزشتہ دنوں گائوں کے ہی ایک نوجوان نے عصمت دری کی۔ کچھ دن بعد وہ دوبارہ عصمت دری کی کوشش کررہاتھا تبھی لڑکی کے بھائیوں نے اسے پکڑلیا اور اسے گھر لے کر آئے اوراس پر شادی کیلئے دبائو بنانے لگے۔
اس پر لڑکے کی جانب سے لوگوں نے لڑکی فریق کے لوگوںکو مارپیٹ کر زخمی کردیا۔ متاثرین نے اس معاملے میں مقامی تھانے میں تحریر دی۔ لیکن کوئی کارروائی نہ ہو نے پر گزشتہ روز ایس پی کو درخواست دے کر انصاف کی اپیل کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نظام آبادتھانہ حلقہ کے معین الدین پورگائوں کے رہنے والے ایک شخص کا الزا م ہے کہ اس کی بیٹی ۳۰جنوری کی صبح کھیت کی جانب گئی تھی گائوں کے ہی ایک نوجوان نے اس کی بیٹی کو اکیلا دیکھ کر پکڑلیا اورعصمت دری کی۔ کنبے کے لوگوں کو بتانے پر جان ومال کی دھمکی بھی دی۔ واردات کے بعد لڑکی روتے ہوئے گھر پہنچی اورآپ بیتی سنائی۔ کنبے کے لوگوں نے مذکورہ معاملے میں پولیس کو تحریر دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرین کا الزام ہے کہ ۱۲؍مارچ کی دوپہرمیں اس کی بیٹی کھیت کی جانب گئی تھی وہیں نزدیک ہی اس کا بھائی بکری چرارہاتھا۔گھات لگا کر مذکورہ ملزم نے دوبارہ اس کی بیٹی کو پکڑ لیا لڑکی کی شورمچانے پر موقع پر بھائی پہنچا۔ لڑکی کے بھائی اورملزم میںجھگڑاہوا اسی درمیان لڑکی کا ایک دوسرابھائی بھی موقع پرپہنچ گیا۔ دونوں نے ملزم کو پکڑلیا اورگھر لے آئے اورلڑکی سے شادی کا دبائو بنانے لگے اسی درمیان ملزم کے کنبے کے لوگ بھی آگئے اورفریقین میں جھگڑاہوگیا۔ متاثر نے دوبارہ واردات کے ہی دن مقامی تھانے میں تحریردی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ متاثر نے گزشتہ روز ایس پی سے ملاقات کرکے مذکورہ معاملے میں انصاف کی اپیل کی ہے۔