بھارتی ٹیم نے آئی پی ایل سکینڈل کے بارے میں مکمل چپ سادھ رکھی ہےبھارت نیوزی لینڈ میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے جہاں اسے ایک بار پھر گرین اور باؤنسی پچ پر کھیلنے پڑیں گے۔اس ٹیسٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کو ایک اور احتیاط بھی برتنی پڑ رہی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 40 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ٹیسٹ کےخاتمے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کی طرف مقرر ہونے والی کمیٹی نے انڈین پریمئیر لیگ میں کرپشن کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کلِک سری نواسن کے داماد گرو ناتھ میپن سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائےگئے۔
اسی بارے میں
آئی پی ایل فکسنگ: سری نواسن کےداماد قصوروار
آک لینڈ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 40 رنز سے ہرا دیا
فائٹ بیک! تیسرا ٹیسٹ پاکستان جیت گیا، سیریز برابر
متعلقہ عنوانات
کھیل
سری نواسن جولائی سے آئی سی سی کے صدارت بھی سنبھال لیں گے۔
بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی اسی ٹیم سے کھیلتے ہیں جس کے تین کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائےگئے تھے۔
ٹیم اہلکار نےشیکھر کو روک دیا
بھارتی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک رپورٹر نے جب شیکھر دھون سے آئی پی ایل سکینڈل کے حوالے سے سوال پوچھا تو بھارتی ٹیم کے ایک اہلکار نے شیکھر دھون کو سوال کا جواب دینےسے روک دیا۔
ویلنگٹن میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے امید کی جا رہی تھی کہ بھارتی ٹیم آئی پی ایل سکینڈل کے بارے میں سوالوں کا جواب دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مہندر سنگھ دھونی نے کپتانوں کی روایتی پریس کانفرنس میں شرکت سے گریز کیا اور اپنی جگہ شیکھر دھون کو پریس کانفرنس میں بھیج دیا۔ اس پریس کانفرنس میں صرف بھارتی میڈیا کو اجازت دی گئی۔
ٹیم کے ایک اہلکار نے آئی پی ایل میں فکسنگ کے بارے میں کسی سوال کی اجازت نہیں دی۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک رپورٹر نے جب شیکھر دھون سے آئی پی ایل سکینڈل کے حوالے سے سوال پوچھا تو بھارتی ٹیم کے ایک اہلکار نے شیکھر دھون کو سوال کا جواب دینےسے روک دیا۔
شیکھر دھون نے کہا کہ ان کی ٹیم نے پہلے میچ کی دوسری اننگز جس انداز سے بیٹنگ کی تھی اس سے انہیں اعتماد ملا ہے اور وہ اسی اعتماد سے آخری ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔
شیکھر دھون نے مزید کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بھارتی فاسٹ بولروں نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جو عمدہ بولنگ کی تھی اسے وہ دہرا پائیں گے۔