قاہرہ: مصر سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونےو الے دہشتگردانہ حملوں پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رواں سال 15 مارچ کا دن دنیا کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھاجائے گا۔ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر عیسائی انتہاپسند نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 51 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔
اس حملے کا اثر پوری دنیا پر پڑا اوردنیا بھر نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جینسڈا آرڈرن پیش پیش رہیں اور اپنی نرم طبعیت اورمسلمانوں سے اظہار یکجہتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل جیت لیا۔