بریلی : اترپردیش میں بریلی کے کینٹ علاقے میں آبکاری محکمہ کی ٹیم نے چھاپہ مارکر غیر قانونی شراب بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آب کاری محکمہ کے ڈپٹی کمشنر اویناش منی ترپاٹھی نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر محکمہ کی ٹیم نے کل شام ببھیا گاؤں سے منسلک کٹری میں چھاپہ مارکر غیر قانونی شرابنانے کی فیکٹری کر پردہ فاش کیا ہے۔ٹیم نے یہاں سے مٹی میں دباکر چھپائے گئے 20،20 لیٹر کے چار پیپے، 110 لیٹر کچی شراب و بھاری مقدار میں لہن برآمد کیاگیا۔