فوج سے جڑی خفیہ معلومات غیرملکی خاتون کو دینے کے الزام میں گرفتار اویناش کمار کے بارے میں مدھیہ پردیش اے ٹی ایس کو کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے ملی معلومات کے مطابق پلوامہ حملہ اور اس کے بعد ہوئی بالاکوٹ ایئراسٹرائک کے وقت بھی ملزم اویناش کمار غیر ملکی خاتون کے رابطے میں تھا۔
اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے فوج کے موومنٹ کی جانکاری ہنی ٹریپ سے شیئر کی۔ خاتون فوج کے جوان سے خود کو راجستھان کی رہنے والی بتایا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل فوج کی معلومات حاصل کررہی تھی۔ ملٹری ہیڈ کوارٹر آف وار (مہو) میں بارڈر پر ملٹری کی ہر سرگرمیوں کی جانکاری رہتی ہے۔ جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کچھ اور بھی لوگ ہیں جن پر نظر رکھی جارہی ہے۔
اویناش کمار اے ٹی ایس، سینٹرل ایجنسی اور ملٹری انٹیلی جنسکے رڈار پر تھا۔ تقریبا دس مہینے پہلے جب اسکے بین اکاؤنٹ میں پہلی مرتبہ دس ہزار روپئے ٹرانسفر ہوئے تو اینجنسیوں کا شک اور گہرا ہو گیا تھا۔ جانچ ایجنسی اب اویناش اس کے اہل خانہ اور دوستوں اکے بینک اسٹیٹمینٹ کی معلومات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔