افغانستان میں امریکہ کی طرف سے بڑی چوک سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ہیلمنڈ صوبہ میں طالبان دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے پہنچی افغانستان پولیس پرہی غلطی سے امریکہ نے بم گرادیئے۔ اس حملے میں 17 افغان پولیس اہلکارمارے گئے جبکہ 14 شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔
ہیلمنڈ صوبہ کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ یہ حادثہ ہیلمنڈ صوبہ کے نہرسراج جیل کی ہے۔ افغان سیکورٹی اہلکاروں اورطالبان دہشت گردوں کے درمیان جاری مڈبھیڑ کے بعد امریکی فضائیہ سے مدد مانگی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہےکہ جب تک امریکہ کی طرف سے مدد کی گئی تب تک ہائی وے پردہشت گردوں کوسیکورٹی چیک پوسٹ سے پیچھے ہٹانےکے لئے افغان پولیس کو بلایا گیا تھا۔
افغانستان پولیس سیکورٹی چیک پوسٹ سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل ہی رہی تھی کہ امریکی فضائیہ نے فضائی حملے کردیئے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کوتواتنا نقصان نہیں ہوا، لیکن افغان پولیس کے17 پولیس اہلکارمارے گئے۔ ہیلمنڈ صوبہ کے گورنرعمرذواق کے ترجمان نےاس حادثہ کی تصدیق کی ہے اورکہا ہے کہ اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں طالبان کی طرف سے یاری یوسف احمدی نےکہا ہے کہ امریکہ کی فوج نےاپنے ہی ساتھیوں پرحملے کرکے35 پولیس اہلکاروں کوماردیا، جس میں چارکمانڈربھی شامل تھے۔