لکھنؤ : مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کل جواد نقوی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔فون کرنے والے شخص نے مولانا کی بی جے پی کو حمایت دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس جمعہ کی نماز سمیت کئی دیگر مقامات پر انہیں جان سے مارنے کے لئے گھات لگائی لیکن موقع نہیں مل سکا۔مولانا کلب جواد نقوی نے اس معاملے کی شکایت چوک کوتوالی میں تحریر دیکر کی ہے۔
دھمکی ملنے کے بعد مولانا کلب جواد نقوی نے چوک کوتوالی میں تحریر دیکر کر شکایت درج کرائی اور سخت کاروائی کرنے کی درخواست کی ۔تحریر کے مطابق مولانا کلب جواد نقوی کو پہلا فون ۴ بجے اور دوسرا فون رات میں ۸ بجے کےان کے موبائل پر کیا گیا۔دھمکی دینے والے نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اورکہاکہ اس نے کئی مقامات پر انہیں جان سے مارنے کے لئے گھات لگائی تھی مگر موقع نہ ملنے کے سبب وہ ایسا نہیں کرسکا ۔اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس جمعہ کو آصفی مسجد بھی قتل کے ارادے سے آیا تھا مگر موقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔تحریر کے مطابق دھکمی انٹرنیٹ فون سے دی گئی ۔پہلی مرتبہ ۱۲۶۷۳۲۸۸۰۴۲ + نمبرسے فون آیا تھا اور دوسری مرتبہ ۱۲۶۷۵۳۹۹۷۸۶ + سے آیا تھا ۔مولانا نےپولیس سے ایف آئی آر درج کر معاملے پر سنجیدگی سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔