عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق راکٹوں کے حملے کے بعد امریکی سفارتخانہ میں خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے۔
عراق کی فوج نے بغداد کے گرین زون میں کاتیوشا میزائل کے داغے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
عراقی سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔