گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی تاجر یونین کے ضلع سکریٹری وکاؤنسلر وند واسنی جیسوال نے کہا کہ گورکھپور میں منعقد تاریخی ریلی میں تاجر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے کیونکہ ریاست میں جب بھی سماجوادی پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تو حکومت نے تاجروں کو افسر شاہی سے نجات دلانے اور ان کا استحصال روکنے کے لئے سخت قدم اٹھائے اور انہیںہر طرح سے تعاون اور تحفظ دیا ہے جس کی وجہ سے تاجر ب
ے خوف ہوکر تجارت کرسکیںجبکہ گجرات میں صرف بڑے صنعتی گھروانوں کا ہی بول بالاہے جبکہ اترپردیش میں چھوٹے بڑے تمام تاجروں اور سماج کے تمام طبقوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے حکومت مسلسل بہتر کام کررہی ہے۔ اسی کی وجہ آج اترپردیش ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ریاست کی ترقی میں تاجروں کا اہم رول رہاہے۔ مسٹر جیسوال نے مزید کہا کہ بی جے پی کے وزیر اعظم نریند مودی کی دعویداری سے ملک کے سیکولر نظام کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ ان کی فرقہ پرست فکر نے مہاتماگاندھی کے گجرات کانام داغدار کردیا ہے ۔ یہ ملک کے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیاکے لوگوں کو معلوم ہے۔ اسی نظریے کے سبب امریکہ نے ان اپنے ہی ملک میں داخلہ پر پابندی لگارکھی ہے۔ بی جے پی لوگ پہلے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کے اترپردیش میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کو جواب دیں اس کے بعد ہی وہ پورے ملک کی بات کریں۔ کیونکہ اترپردیش کے لوگ ہی طے کریں گے کہ ملک کی قیادت کس کے ہاتھوں میں ہوں۔