نئی دہلی، 23 مئی (یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لوک سبھا انتخابات میں شاندار جیت کے لئے مبارک باد دی ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ہماری جنگ نظریات کی ہے اور اس انتخاب میں ملک کے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مسٹر مودی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس کے لئے ہم انہیں مبارک باد دیتے ہیں۔
انہوں نے اتر پردیش کی امیٹھی سیٹ پر اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کوبھی جیت کی مبارکباد دی ہے۔ امیٹھی سیٹ پر باقاعدہ طوپر نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے جبکہ وائيناڈ سے مسٹر گاندھی تقریباً آٹھ لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔