مظفرنگر (بھاشا)مظفر نگر کی ایک مقامی عدالت نے ایک تاجر کو آلودہ سبزیاں فروخت کرنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے دس سال کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ضلع وسیشن جج کے پی سنگھ نے تاجر مدن لال کو مختلف دفعات کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے دس سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق غذائی محکمہ کے افسران نے مدن لال کے خلاف آلودہ سبزی فروخت کرنے کی شکایت کی بنیاد پر ۲۲جولائی ۲۰۱۰ میں چھاپہ مارا تھا۔ مدن لال کے قبضہ سے کافی مقدار میں آلودہ سبزیاںاور رقیق رنگ برآمد کیا گیاتھا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔