ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کے کوئی اختلافات نہیں‘ اس بارے میں خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ صرف سلمان خان بلکہ ان کی فیملی کیساتھ بھی میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان خان کی سالگرہ تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا امیت شرما کی فلم تیور میں پہلی مرتبہ کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کریں گی۔26 سالہ اداکارہ جو گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آر۔۔ راجکمار ‘‘ میں پربھو دیوا کے ساتھ گانے پر رقص کا مظاہرہ کرچکی ہیں کا کہنا ہے کہ نئی فلم کا گانا پاگل کرنے اور ماردینے والا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ میں پہلی مرتبہ فلم تیور میں ریموڈیسوزا کے ساتھ گانے پر پرفارم کررہی ہوں اور ان دنوں اس گانے کی ریہرسل جاری ہے جیسے ہی یہ ختم ہوگی گانے کی عکس بندی کر لی جائے گی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریمو دیسوزا ایک اچھے کوریوگرافر ہیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے امید ہے کہ ان کے ساتھ فلم کے گانے پر پرفارمنس سے مجھے بالی ووڈ مین مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ ادھر کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا میں ایک بڑی اداکارہ کی تمام تر خوبیاں موجود ہیں وہ اپنے کام میں مکمل دلچسپی لیتی اور محنت سے مکمل کرتی ہیں۔مجھے اس کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرتے ہوئے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ سوناکشی پہلے ہی رقص کے متعلق بہت کچھ جانتی ہیں اور انھیں رقص کے دوران جسم کے اتار چڑھاؤ کا مکمل طور پر علم ہے اور فلم تیور کے گانے کی ریہرسل اچھے انداز سے کررہی ہے۔زرائع کے مطابق سوناکشی سنہا جن کے وزن میں کچھ عرصہ قبل اضافہ ہوگیا تھا اب انھوں نے اپنی اس فلم کے لیے 10کلو وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد وہ کافی پرکشش اور اسمارٹ دکھائی دیتی ہیں اس سلسہ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلموں کی شوٹنگز میں مصروفیات کے باعث اپنی خوراک پر صحیح طرح سے دھیان نہیں دیا تھا اور شوٹنگز کے باعث آرام کا موقع بھی بہت کم ملتا تھا جس کی وجہ سے وزن میںقدرے اضافہ ہوگیا اب فلم تیور کے ہدایتکار امیت شرما کے کہنے پر اپنی خوراک اور آرام پر مکمل توجہ دی ہے اور مسلسل ورزش بھی کرتی رہی ہون جس کے نتیجہ میں اپنے وزن میں 10کلو کمی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں مداح مجھے اس فلم میں پہلے سے زیادہ اسمارٹ اور پرکشش دیکھ کر یقیناً حیران ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ نئی فلم میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ ہیروئن کا رول کروں۔جس کے ساتھ میں پہلے کبھی سینما اسکرین پر نظر نہیں آئی ہوں ، ’’تیور‘‘ سے میری یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔ میں اس فلم سے اپنے لیے آگے بڑھنے کی مزید راہیں دیکھ رہی ہوں۔تیور کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔امید ہے ارجن کپور کے ساتھ میری جوڑی شائقین کو پسند آئے گی۔فلم کے ہدایتکار امیت شرما کا کہنا ہے کہ سوناکشی جن کی گزشتہ برس دوفلمیں ’’آر۔۔ راجکمار‘‘ اور ’’لٹیرا‘‘ ہٹ رہیں جب کہ ’’بلٹ راجہ باکس آفس پر اوسط درجے کی ثابت ہوئی نئی فلم کے لیے بہت محنت کررہی ہیں اور انھوں نے اپنا وزن بھی کافی حد تک کم کرلیا ہے جو ان کی آئندہ فلمی زندگی کے لیے بہت بہتر ہوگا۔ امیت کا مزید کہنا تھا کہ تیلگو فلم کے ریمیک میں سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور امید ہے سینما اسکرین پر ارجن کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو مداح بہت پسند کریں گے۔اطلاعات کے مطابق 2003 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’’اوکاڈو‘‘ کے ریمیک ’’تیور‘‘ کی ہدایات امیت شرما دے رہے ہیں اور سوناکشی سنہا فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ارجن کپور اپنے والد بونی کپور کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں آگراہ کے ایک کالج کے طالبعلم جو کبڈی کا چمپئین ہے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ان دنوں جے پور میں جاری ہیں۔جب کہ آگرہ ممبئی اور متھرا میں بھی فلم کی عکسبندی کی جائے گی۔ ادھر اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی ایک فلم ایکشن جیکسن بھی تیاری کے مراحل میں ہے گوردھن تنوانی بابا فلمز کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات پروبھودیوا دے رہے ہیں جب کہ سوناکشی سنہا کے ساتھ اجے دیوگن ، یامی گوتم، مانسوی ماماگئی اور کنال رائے کپور اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ہدایتکار پربھودیوا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگز ان دنوں تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور اسے اپریل میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 26سالہ اداکارہ نے 2010میں فلم دبنگ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کاا?غاز کیا۔2012 میں اس کی چار فلمیں ’’ راؤڈی راٹھور‘‘، ’’جوکر‘‘ ، ’’سن آف سردار‘‘ اور ’’دبنگ ٹو‘‘ سینما گھروں کی زینت بنیں جب کہ اس برس اداکارہ نے فلم ’’اوہ مائی گاڈ‘‘ کے گانے ’’گو گو گوندا‘‘ پر اپنی پرفارمنس دکھائی۔ رواں سال کے دوران ہمت والا کے گانے اٹس فرائی ڈے پر پرفارم کیا جب کہ چار فلمیں’’ لٹیرا‘‘ ،ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘‘۔ ’’باس‘‘ اور ’’آر۔ راجکمار کو سینما گھروں کی زیندت بنایا گیا ۔