اداکار سنی دیول نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر گرداس پور سیٹ سے جیت حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اپنے ڈیبیو الیکشن میں کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھڑ کو 77،009 ووٹ سے ہرانے والے سنی دیول نے اس سیٹ پر ونود کھنہ کی وراثت کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔۔
گرداس پور کے امیدوار بننے سے ٹھیک پہلے بی جے پی کا دامن تھام کر اداکار سے لیڈر بنے سنی دیول کا یہ پہلا الیکشن تھا۔ ان کے سامنے سنیل جاکھڑ جیسے مضبوط مخالف موجود تھے۔ لیکن سنی کو مودی لہر کا زبردست فائدہ حاصل ہوا۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کچھ وقت سنی دیول پیچھے بھی ہوئے تھے اور ایس الگ رہا تھا کہ سیاست میں ان کا ڈیبیو فلاپ ہوجائے گا لیکن ایک مرتبہ ویہ آگے نکلے تو سیدھا جیت کر ہی مانے ۔۔۔
ویسے آپ کو بتادیں کہ سنی دیول کیلئے یہ لڑائی آسان نہیں تھی۔ پاپا دھرمیندر اس سیٹ پر سنی دیول کی تشہیر کے دوران کہہ چکے ہیں کہ ان کو پتہ ہوتا کہ کانگریس سے سنیل جاکھڑ الیکشن لڑ رہے ہیں تو وہ کبھی سنی کو چناؤ نہیں لڑنے دیتے۔