نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیاہے۔
کل کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں صدرسے 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
مسٹر کووند نے کابینہ کے مشورہ کو قبول کرکے لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم پر ہفتہ کو دستخط کردئے۔ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہونا تھا۔