بارہ بنکی،28 مئی (یواین آئی) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ملحق ضلع بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں زہریلی شراب کے استعمال سے کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ 12 دیگر بیم
ار هوے گئے۔
پولیس نے منگل کو بتایا کہ رام نگر تحت رانی گنج قصبہ میں واقع شراب کی ایک دکان پر کچھ لوگوں نے شراب پی اور گھر آتے ہی انہیں قے اور سر درد کی تکلیف شروع ہو گئی۔ جب تک لوگ سمجھ پاتے اس وقت تک گاؤں میں افرا تفری مچ گئی۔ آناً فاناً میں مقامی انتظامیہ نے بیمار لوگوں کو بنیادی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ایک ہی خاندان کے تین ارکان سمیت دس افرادنے دم توڑ دیا۔
انہوں بتایا کہ شراب پینے والے تقریباً 12 افراد کو ضلع اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جس میں کچھ لوگوں کی سنگین حالت کودیکھتے ہوئے لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیجا گیا ہے۔
واقعہ کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے رام نگر کے سرکل افسر اور کوتوال کو معطل کر دیا ہے۔موقع پر فیض آباد کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ موجود ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر بیماروں کی صحت پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ شراب کی دکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔