ہندوستانی ٹیم کے لئےآئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ایک پریشانی ختم ہوتی ہے تو دوسری سامنے آجاتی ہے۔ ایک طرف آل راونڈرکیدارجادھواوروجے شنکربنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے وارم اپ کے لئے فٹ ہوئےہیں توہاردک پانڈیا زخمی ہوگئی ہیں۔ جی ہاں، بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ سے قبل ٹیم انڈیا کوزبردست جھٹکا لگا ہے اورآل راونڈرپانڈیا کا اس میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔
دراصل پانڈیا کواس میچ سے قبل کارڈف میں ٹیم انڈیا کے پریکٹس سیشن کے دوران لیفٹ انڈر آرم میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ وہ ٹیم کے ساتھ نیٹس میں بیٹنگ کی پریکٹس کررہے تھے، جب تیزی سے اٹھی ایک گیند ان کی لیفٹ انڈرآرمیں جا لگی، جس کے بعد انہیں کافی درد میں دیکھا گیا۔ جبکہ چوٹ لگنےکے بعد وہ پریکٹس سیشن چھوڑکرچلے گئے۔
حالانکہ رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا ٹھیک ہیں، لیکن ٹیم منیجمنٹ احتیاط کے طور پر انہیں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں آرام دے سکتا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ ٹیم انڈیا کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے 6 وکٹ سے ہارملی تھی۔ اس میچ میں ہندوستانی بلے بازسوئنگ کی مدد گارپچ پربری طرح ناکام رہےتھے، لہٰذا بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے ذریعہ ٹیم انڈیا اپنی تیاریوں کو آخری شکل دینا چاہے گی۔
ہندوستان بلے بازی میں اپنے ٹاپ آرڈرکے تین بلے بازوں روہت شرما، شکھر دھون اورکپتان وراٹ کوہلی پربہت منحصرہے، لیکن یہ تینوں ہی پہلے وارم اپ میچ مل کر22 رن ہی بنا پائے۔ ٹرینٹ بولٹ کی سوئنگ لیتی گیندوں کے سامنے ٹاپ آرڈر لڑکھڑانے کے بعد ہندوستانی ٹیم ابھر نہیں پائی، جس سے واضح ہوگیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران ان تینوں کی کامیابی ہندوستان کو کتنی بھاری پڑسکتی ہے۔ حالانکہ رویندرجڈیجہ نے 54 رن بناکر عالمی کپ کی پلیئنگ الیون کےلئے اپنا دعویٰ مضبوط کردیا ہے۔
بمراہ پرہوگی خاص ذمہ داری
ہندوستانی گیند بازی کی قیادت پھرسے جسپریت بمراہ کریں گے۔ گزشتہ میچ میں بھی انہوں نے 4 اوورمیں دو رن دے کرایک وکٹ حاصل کیا تھا، لیکن بھونیشورکمار اور محمد شمی اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے۔ وہیں چہل اورکلدیپ نے بھی کوئی کارکردگی نہیں کی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم اس طرح کی چھوٹی چھوٹی کمیوں کو دورکرنے کی کوشش کرے گی۔