نئی دہلی،29 مئی(یو این آئی) وزیرا عظم نریندر مودی کی حلف برداری کی شاندار تقریب کی تیاریاں بڑے پیمانے پر چل رہی ہیں۔
تقریب میں کئی عالمی رہنما، بمس ٹیک ملکوں(BIMSTEC countries) کے سربراہ اور علاقائی لیڈران حصہ لیں گے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے حالانکہ پہلے اس آئینی تقریب میں شامل ہونے والی تھیں لیکن آج انہوں نے آنے سے منع کر دیا۔ سنہ 2014 میں بھی وہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں آنے سے منع کر دیا تھا۔
مسٹر مودی نے خلیج بنگال کے سرحدی یا ساحلی ممالک کے عالمی تکنیکی اور معاشی تعاون کی تنظیم(BIMSTEC ) بمس ٹیک (Bay of Bengal Initiative for Multi-Sectoral Technical and Economic Cooperation) کے رکن ممالک ہندوستان،بنگلہ دیش ، میانمار، شری لنکا، تھائی لینڈ بھوٹان اور نیپال کے رہنماؤں کو تقریب میں مدعو کیا ہے ۔ پاکستان کو اس تنظیم سے باہر رکھا گیا ہے۔