شنگھائی، 14 فروری (رائٹر) چین سمندر کی تہہ میں دنیا کی سب سے طویل سرنگ تعمیر کرے گا۔ 123کلو میٹر (764میل) لمبی یہ سرنگ اس وقت کی سب سے بڑی سرنگ دو گنی سے بھی زیادہ لمبی ہوگی۔ اس وقت جس سرنگ کا ریکارڈ ہے وہ جاپان میں ہے اور یہ ہونشو اور ہوکائیڈو جزائر کو جوڑتی ہے۔چین میں یہ سرنگ شمال مشرقی لیاوننگ صوبے کے دالیان سے مشرقی شانڈونگ کے درمیان بنائی جائے گی۔ 1400 کلو میٹر کے اس سفر کا وقت 40 منٹ رہ جائے گا جو اس وقت 8 گھنٹہ میں فیری سے پورا ہوتا ہے۔سمندر کے نیچے یہ سرنگ 363 ارب ڈالر کی لاگت سے بنائی جائے گی۔ چینی انجینئر اپریل تک اس کا خاکہ حکومت کو پیش کردیں گے۔منظوری کے بعد 2015یا 2016 میں اس پر کام شروع ہوجائے گا اور 2026 میں یہ مکمل ہوجائے گی۔جاپان کی 54 کلو میٹرطویل سیکان سرنگ20 سال میں بن کر تیار ہوئی تھی ۔ یہ 1988 سے کام کررہی ہے۔ انگلینڈ اور فرانس کے درمیان سرنگ 51 کلو میٹر لمبی ہے۔