نئی دہلی،31مئی(یواین آئی)ملک کی پہلی وزیر خارجہ بننے کی تاریخ رقم کرنے والیں نرملا سیتارمن نے جمعہ کودوسری خاتون وزیرخزانہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ان سے پہلے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے تقریباً ایک سال تک وزارت خزانہ کا کام کاج سنبھالا تھا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو راجیہ سبھا رکن محترمہ سیتارمن کو اپنی کابینہ کی دوسری پاری کےلئے وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ایسا دوسری بار ہوا ہے جب کوئی کاتون وزارت خزانہ جیسے ذمہ دار وزارت کا کام کاج دیکھیں گی۔مسٹر مودی کی پچھلی حکومت میں ارون جیٹلی وزیر خزانہ تھے لیکن خراب صحت کی وجہ سے انہوں نے اس بار کابینہ میں شامل ہونےسے منع کردیا تھا۔
آزاد ہندوستان میں اس سےپہلے 36وزیر خزانہ ہوئے ہیں اور محترمہ سیتارمن 38ویں وزیرخزانہ کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں گی۔وزیر خزانہ کے طورپر سب سے پہلے وزیراعظم جواہرلال نہرو ،سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم مورارجی دیسائی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔