نئی دہلی، یکم جون ؛ویں لوک سبھا انتخابات پر تقریبا ساٹھ ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ ہے یعنی ہر پارلیمانی حلقہ میں تقریبا سو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ ہوئے۔
یہ دعوی سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں اخراجات پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ 3 جون کو راجدھانی میں جاری کی جائے گی۔ سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ اب تک ہوئے کسی بھی انتخابات میں سب سے زیادہ رقم ہے۔ 2014 کے انتخابات میں تقریبا تیس ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے اس طرح 2014کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں اس سال اخراجات تقریبا دو گنا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ جس طرح انتخابات میں رقوم کا استعمال ہورہا ہے اور سیاست میں جرائم پیشہ عناصرزیادہ لوگ آرہے ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ 2019کے انتخابات سے زیادہ شفاف اور غیرجانبدار انتخابات مستقبل میں نہیں ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ریاستوں میں امیدواروںنے 40 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے اور اوسطا فی ووٹر سات سو روپے خرچ ہوئے۔