نئی دہلی،بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ فی الحال اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ اترپردیش اسمبلی اضمنی انتخابات میں بی ایس پی فی الحال تنہا انتخابی میدان میں اترے گی۔
سبھا انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کا ووٹ بی ایس پی کے امیدواروں کو منتقل نہیں ہوا ہے۔ ایس پی میں اندرونی خلفشار پیدا ہوگیا ہے، ایس پی کے لیڈر کو اپنا ووٹ بینک بی ایس پی کے حق میں کرانے کے لئے زمینی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ اس کے لئے ایس پی کے لیڈروں کو کافی وقت لگے گا اس لیے بی ایس پی نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں تنہا اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی ایس پی لیڈڑ نے سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو کے ساتھ بہتر رشتے ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے ساتھ مستقبل میں اتحاد کے راستے بند نہیں ہوئے ہیں، اگر مسٹر اکھلیش یادو بہتر کام کرتے ہیں تو ان کے ساتھ دوبارہ سے مل کر چلا جائے گا۔