دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے اختتام پر خوشیوں سے بھرا اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار عید الفطر بھر پور جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔
کئی ممالک میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں مسلمانوں نے نماز کے بعد اپنی مذبی تہوار کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
لبنان، لیبیا، افغانستان، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر کا جشن منایا گیا۔