یوپی کے مین پوری میں ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بدکاری کے اس دھندے میں ایک لڑکے اور لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف بدکاری کے دھندے کے تحت کارروائی کی ہے۔
دراصل شہر کوتوالی کے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں پولیس کو اطلاع ملی کہ یہاں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے۔ سی او سٹی ابھے نارائن کی قیادت میں گیسٹ ہاوس میں چھاپہ مارا گیا تو بدکاری کے اس دھندے میں ملوث ایک خاتون اور للپورہ کے رہنے والے ایک شخص کو قابل اعتراض حالت میں پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس اب اس پورے معاملے کی سختی سے جانچ کر رہی ہے۔