نئی دہلی 4 جون (یواین آئی) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کے روز چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا۔
مسٹر گڈکری آج صبح ادیوگ بھون میں اپنے دفتر پہنچے اور عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔ دفتر پہنچنے پر مسٹر گڈکری کی وزارت میں سیکرٹری ارون کمار پانڈا نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزارت کے کئی سینئر افسران موجود تھے۔ مسٹر گڈکری کو نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت میں کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔ اسی وزارت میں ریاستی وزیر بنائے گئے پرتاپ چندر سارنگی نے بھی اپنا عہدہ سنبھالا۔