سری نگر۔حریت کی قیادت نے اس کے لیڈران مسرت عالم بھٹ‘ اور دیگر کو قومی تحقیقاتی ادارے(این ائی اے) کی تحویل میں دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کو نفرت پر مشتمل ذہنیت کا نتیجہ قراردیا ہے۔
سید علی گیلانی جو گھر پر نظر بند ہیں نے کہاکہ عالم نو سال سے جیل میں ہے اور عدالت نے 37مرتبہ اس کی قید کو رد کیاہے۔
حریت چیرمن نے کہاکہ جو لوگ اپنے بنیادی حقوق کے لئے پرامن انداز میں آواز اٹھارہے ہیں انہیں برسوں سے یاتو جیلو ں میں محروس کردیاجارہا ہے یاپھرتفتیشی مراکز میں انہیں رکھا جارہا ہے۔
تاہم جن پر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مخصو ص اقلیت کے قتل کی سازش کا الزام لگایا گیاہے انہیں فخر کے ساتھ پھول پہنائے جارہے ہیں اور اسمبلی و پارلیمنٹ کے لئے ان کو ووٹ دیاجارہا ہے۔